Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہیری پوٹر کے اہم کردار کا انتقال ہو گیا

ہیری پوٹر کے اہم کردار کا انتقال ہو گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیری پوٹر میں ایلبس ڈمبل ڈور کا کردار ادا کرنے والے برطانوی لیجنڈری اداکار مائیکل گیمبون کا 82 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

 گیمبون نے ہیری پوٹر کے 8 میں سے 6 پارٹس میں کام کیا، 5 دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں جو بھی کردار ادا کیا وہ یادگار رہا کیونکہ ان کی آواز نہایت گرجدار تھی۔

مائیکل گیمبون نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے، فیملی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ہم بہت افسوس کے ساتھ سر مائیکل گیمبون کے انتقال کا اعلان کر رہے ہیں۔

اداکار مائیکل گیمبون کے انتقال کے وقت اسپتال میں ان کی اہلیہ این اور بیٹے فرگس ساتھ تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں