Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی مایوں کی ویڈیو وائرل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاست داں راگھو چڈھا کی شادی کی تقریب کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مایوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ پرینیتی کوگلابی لباس جبکہ راگھو کو  آف وائٹ کمیز شلوار میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rajputana (@baisa_hkm_teena)

یاد رہے پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت سمیت بیرون ممالک سے مہمان راجستھان کے شہر ادے پور پہنچے تھے۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات تاریخی مقام دی لیلا پیلس پر منعقد کی گئیں۔

 شادی کی تقریبات پچھلے کچھ دنوں سے جاری تھیں جن میں اُن کی مہندی، ہلدی، محفلِ موسیقی سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

دلچسپ یہ کہ راگھو چڈھا اپنی دلہن پرینیتی کو لینے کے لیے تاج جھیل پیلس سے لیلا پیلس تک کشتیوں پر سوار ہو کر بارات لائے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

دوسری جانب بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور پرینیتی کی کزن پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہرنک جونس نے شادی میں شرکت نہیں کی تھی البتہ اداکارہ پریانکا کی والدہ اور بھائی نے پرینیتی کی شادی میں شرکت کی تھی۔

جبکہ اداکارہ پرینیتی کی شادی کی تقریب میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، ہربھجن سنگھ اور منیش ملہوترا سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اداکارہ پرینیتی کی شادی کا جوڑا معروف سلیبریٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کیا تھا۔

اداکارہ کی شادی کی دیگر تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے شادی پر گولڈ اور آف وائٹ رنگ کا عروسی لباس پہنا۔

پرینیتی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ناشتے کی میز پر پہلی ہی گپ شپ سے ہمارے دلوں کو معلوم ہو گیا تھا کہ ہم ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @parineetichopra

تاہم شادی کے بعد مختصر پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں پرینیتی کو گلابی ساڑھی میں دیکھا گیا جبکہ راگھو چڈھا سیاہ کوٹ پینٹ اور سفید شرٹ پہنے ہوئے نظر آئے۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد رواں برس مئی کے آغاز میں منگنی کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں