Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار نے بھارتی سنسر بورڈ پر سنگین الزامات عائد کردیئے

بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار اور پروڈیوسر، وشال، نے سنسر بورڈ پر رشوت لینے کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ عامہ کی رپورٹ کے مطابق اداکار وشال نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’ مارک انٹونی‘ کے ہندی ورژن کی ریلیز سے قبل سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے سنسر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے بورڈ کو 6.5 لاکھ روپے رشوت دی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس اپنے دعوؤں کی حمایت کے لیے تمام ثبوت موجود ہیں۔

اداکار کا ویڈیو بیان:

ویڈیو کے آغاز سے ہی وشال نے واضح کیا تھا کہ یہ ویڈیو پروموشنل نہیں ہے، لیکن یہ یقینی طور پر ان کی نئی فلم ’مارک انٹونی‘ کے بارے میں ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vishal (@actorvishalofficial)

اداکار نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ہماری جانب سے سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن درخواست دی گئی تھی لیکن، ممبئی میں CBFC کے دفتر میں جو کچھ ہوا اس سے ہم حیران رہ گئے اور جس کے بعد ہمیں سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن میں اسکریننگ کے لیے 3 لاکھ اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے مزید 3.5 لاکھ دینے تھے۔

اس کے بعد اداکار نے ایک خاتون کا نام لیا جس نے مبینہ طور پر لین دین کا معاملہ کیا تھا اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ خاتون نے انہیں بتایا کہ یہ عام بات ہے کہ لوگ ریلیز کی تاریخ سے 15 دن پہلے فلمیں جمع کرانے پر 4 لاکھ روپے ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم نے رقم دو قسطوں میں ادا کی اور  اعلیٰ حکام سے اس معاملے کو دیکھنے کی درخواست بھی کی۔

مارک انٹونی کو 15 ستمبر کو ریلیز کیا گیا جس کا اچھا ردعمل سامنے آیا اور اس فلم کا ہندی ورژن 28 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوا۔

ایس جے سوریہ اور وشال کی فلم مارک انٹونی کو ادھیک روی چندرن نے ڈائریکٹ کیا ہے جس میں سنیل، سیلوارگھون اور ریتو بھی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں