Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرہ خان نے اپنی شادی پر کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا تھا؟ قیمت نے سب کو چونکا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کی تقریب میں جو خوبصورت جوڑا پہنا تھا اس کی قیمت نے سب کو چونکا دیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ روز اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ کی شادی کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے اور صارفین بھی ان کی شادی کی فوٹوز اور ویڈیوز دیکھ کر کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ماہرہ خان کی شادی کا جوڑا ڈیزائنر “فراز منان” کا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Pakistani actress Mahira Khan ties the knot for second time, stuns in a pastel lehenga | - Times of India

ڈیزائنر فراز منان کی ترجمان نے تصدیق کی کہ ماہرہ خان نے اس خاص دن کے لیے ان کے تیار کردہ جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت واضح طور پر ظاہر نہ کرتے ہوئے انہوں نے اتنا بتایا کہ ہمارے کسٹمائزڈ برائیڈل ڈریسز کی قیمت 35 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔

ڈیزائنر فراز منان کی ترجمان کی بات سے واضح ہوتا ہے کہ ماہرہ خان کے عروسی جوڑے کی قیمت بھی 35 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں