Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان نے ٹائیگر 3 کو اپنے مداحوں کے لئے تحفہ قرار دے دیا

بالی ووڈ کے سب سے بڑے سپر اسٹارز میں سے ایک، سلمان خان، ٹائیگر 3 کے ساتھ سینما میں اپنے 35 سال مکمل کرنے کے لیے پرجوش ہیں جسے آدتیہ چوپڑا کی یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس حوالے سے سلمان کا کہنا ہے کہ، جن لوگوں نے ان کے ڈیبیو کے بعد سے اب تک انہیں پیار دیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں یہ احساس دلایا کہ انہوں نے سینما میں 35 سال مکمل کر لیے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کے لیے ایک بہت ہی خاص لمحہ ہے جو کہ پرانی یادوں، محبتوں، بہت سی خوشیوں اور درد سے بھرا ہوا ہے لیکن انہیں انڈسٹری میں اپنے سفر کا ہر لمحہ بہت پسند ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں ان کے مداح انہیں ایکشن کرتے ہوئے دیکھنا بہت پسند کرتے ہوئے اور وہ پر امید ہیں کہ ٹائیگر ٣  ان کے لئے بہترین تحفہ ہوگی۔

 

فلمساز منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر 3 اس سال دیوالی کی چھٹیوں کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version