Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منا بھائی 3 کب بنے گی؟ سنجے دت نے اہم انکشاف کردیا

بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم “منا بھائی ایم بی بی ایس” کی مقبول ترین جوڑی منا بھائی اور سرکٹ کو دیکھنے کےلئے ان کے مداح بے تابی سے منتظر ہیں۔

منا بھائی اور سرکٹ کی اس جوڑی نے مختلف فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں “انتھونی کون تھا “ اور منا بھائی کا سیکوئل  ”لگے رہو منا بھائی“ شامل ہیں۔

حال ہی میں، سنجے دت نے سوشل میڈیا پر ودھو ونود چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 12ویں فیل کا پرومو شیئر کرتے ہوئے منا بھائی تھری کا بھی ذکر کیا۔

سنجے دت نے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “فلم بہت اچھی لگ رہی ہے سرجی، دعا ہے کہ یہ کامیاب رہے، اب منا بھائی کا انتظار ہے”۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارارشد وارثی نے اپنے شہرت یافتہ فلمی کردار ‘سرکٹ’ سے متعلق اہم انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

ارشد وارثی نے سال 2003 کی سپرہٹ فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ میں اپنے کردار ‘سرکٹ’ کے حوالے سے ایسی باتیں بتائی جو آج تک کوئی نہیں جانتا تھا۔

بالی ووڈ اداکار نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایاکہ بطور معاون اداکار میرے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ فلم کا مرکزی کردار کون نبھا رہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ 2003 کی فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ میں ، میں سرکٹ کے کردار کےلئے راضی ہوا۔

منابھائی

ارشد وارثی نے بتایاکہ وہ سرکٹ کے کردار کے لیے فلم کے ہیرو سنجے دت کی وجہ سے راضی ہوئے تھے، ورنہ سرکٹ کا کردار بیوقوفوں والا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arshad Warsi (@arshad_warsi)

انہوں نے مزید بتایاکہ اس بات کا علم فلم کے ڈائیریکٹر راج کمار ہیرانی کو خود بھی تھا کہ سرکٹ کا کردار صرف کاغذ کے پرچے تک ہی اچھا لگ سکتا ہے لیکن خوش قسمتی سے اسے کافی پذیرائی ملی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ACKO (@ackoindia)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں