بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم “منا بھائی ایم بی بی ایس” کی مقبول ترین جوڑی منا بھائی اور سرکٹ کو دیکھنے کےلئے ان کے مداح بے تابی سے منتظر ہیں۔
منا بھائی اور سرکٹ کی اس جوڑی نے مختلف فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں “انتھونی کون تھا “ اور منا بھائی کا سیکوئل ”لگے رہو منا بھائی“ شامل ہیں۔
حال ہی میں، سنجے دت نے سوشل میڈیا پر ودھو ونود چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 12ویں فیل کا پرومو شیئر کرتے ہوئے منا بھائی تھری کا بھی ذکر کیا۔
سنجے دت نے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “فلم بہت اچھی لگ رہی ہے سرجی، دعا ہے کہ یہ کامیاب رہے، اب منا بھائی کا انتظار ہے”۔
Film looking great sirji, praying it’s a winner, all the best, now waiting for Munna bhai pic.twitter.com/gqzy3NbwDW
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) October 2, 2023
اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارارشد وارثی نے اپنے شہرت یافتہ فلمی کردار ‘سرکٹ’ سے متعلق اہم انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔
ارشد وارثی نے سال 2003 کی سپرہٹ فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ میں اپنے کردار ‘سرکٹ’ کے حوالے سے ایسی باتیں بتائی جو آج تک کوئی نہیں جانتا تھا۔
بالی ووڈ اداکار نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایاکہ بطور معاون اداکار میرے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ فلم کا مرکزی کردار کون نبھا رہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ 2003 کی فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ میں ، میں سرکٹ کے کردار کےلئے راضی ہوا۔

ارشد وارثی نے بتایاکہ وہ سرکٹ کے کردار کے لیے فلم کے ہیرو سنجے دت کی وجہ سے راضی ہوئے تھے، ورنہ سرکٹ کا کردار بیوقوفوں والا تھا۔
انہوں نے مزید بتایاکہ اس بات کا علم فلم کے ڈائیریکٹر راج کمار ہیرانی کو خود بھی تھا کہ سرکٹ کا کردار صرف کاغذ کے پرچے تک ہی اچھا لگ سکتا ہے لیکن خوش قسمتی سے اسے کافی پذیرائی ملی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں