بالی وڈ کی 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کا سیکوئل ’غدر 2‘ دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد رواں سال 11 اگست کو ریلیز کیا گیا، جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔
انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم غدر ٹو میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سنی دیول کی اداکارانہ صلاحیتوں نے ایک بار پھر سب پروڈیوسرز کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار عامر خان نے اپنے نئے پروجیکٹ ’لاہور 1947‘ کا اعلان کیا ہے ، جس میں مرکزی کردار سنی دیول ادا کریں گے۔
عامر خان پروڈکشنز نے اپنی نئی فلم ’لاہور 1947‘ کے حوالے سے یہ اہم اعلان انسٹاگرام پر کیا ہے۔
View this post on Instagram
ذرائع کے مطابق اس فلم کے ہدایت کار راج کمار سنتوشی ہیں جبکہ عامر خان خود فلم میں اداکاری کے بجائے اس کی پروڈکشن کریں گے۔
سنی دیول کی فلم غدر ٹو کا ٹریلر دیکھیں:
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















