Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نامور اداکار امیتابھ بچن بڑی مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار امیتابھ بچن بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز نے بیگ بلین ڈیز سیل پر بننے والے اشتہار کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، اس اشتہار میں بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو سیل کی نمائش کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز نے سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی سے اپنی شکایت میں اس اشتہار کو “گمراہ کن” قرار دیتے ہوئے اشتہار کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی  نے مطالبہ کیا کہ “گمراہ کن اشتہارات” کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے مطابق کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جائے اور ساتھ ہی امیتابھ بچن پر بھی 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس خبر سے متعلق ابھی تک امیتابھ بچن یا اُن کی ٹیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں