Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی ظفر خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان پر برس پڑے

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے کامیڈین اور خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کردیا ہے جو پاکستان میں کافی مقبول ہو رہا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے ’جیتیں گے بھئی جیتیں گے‘ کے عنوان سے ترانہ ریلیز کیا ہے جس کی ویڈیو اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اور یوٹیوب پر اپلوڈ کی ہے۔

جیتیں گے بھئی جیتیں گے‘ کی دُھن اُنہوں نے خود لکھی ہے، ویڈیو میں وہ رقص کرتے ہوئے اپنے منفرد اندار میں گنگنا رہے ہیں، جس کی وجہ سے اُن کا یہ ترانہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

گلوکار علی ظفر نے ترانے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا، انہوں نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا ہے، یہ بالکل بھی اچھی بات نہیں ہے، ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس سے فارغ ہو کر اسٹوڈیو جاؤں گا اور وہاں خود کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے ترانہ تیار کروں گا۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر شائقین کرکٹ کے ردِعمل کے بعد علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں