Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سارہ علی خان کے پیرس میں سیر سپاٹے ، تصاویر وائرل

بالی وڈ کے نامور اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی اور شوخ وچنچل اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی پیرس میں سیر سپاٹوں کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

 سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر دلکش تصاویر پوسٹ کی ، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ پیرس میں خوشگوار وقت گزار رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

اپنے حالیہ انٹرویو میں  سارہ علی خان نے بتایا تھا کہ وہ اپنے والدین سے فلموں کے انتخاب میں مشورہ کرتی ہیں۔

حال ہی میں فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے میں اداکار وکی کوشل کے مد مقابل اداکاری کرنے والی سارہ علی خان کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں فلموں کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ سے بات چیت کرتی ہوں اور ان سے مشورہ لیتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

انہوں نے  بتایا کہ والدین کے مشورے کے بعد میرا دل خود بخود فلم کے کردار سے جڑ جاتا ہے، فلم کے  انتخاب کا یہ عمل انتہائی نجی ہے۔

سارہ علی خان کا کہنا ہےکہ اُنہوں نے اپنے 5 سالہ فلمی کیریئر میں اسکرپٹ کے انتخاب کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں اسکرپٹ کے انتخاب کے لیے مشورہ لینے کو ترجیح دیتی ہوں لیکن جب تک میں خود اس اسکرپٹ سے مطمئن نہ ہوجاؤں، میں فلم کے لئے ہاں نہیں کرتی ۔

View this post on Instagram

 

A post shared by GRAZIA India (@graziaindia)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں