Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے لکس اسٹائل کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

کراچی میں منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کیریئر میں ملنے والے 4 ایوارڈ کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’مضبوط بنیں، نڈر بنیں، خوبصورت رہیں، اور ”بختاور“ بنیں تو منزل آسان ہوجائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

اداکارہ کی تصاویر پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

معروف اداکارہ متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں