پاکستان کی معروف ٹک ٹاک جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی۔
حال ہی میں اپنے یوٹیوب وی لاگ میں ٹک ٹاکر جوڑی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے تھائی لینڈ کے جزیرے پھوکیت پر ہوٹل خرید لیا ہے۔
View this post on Instagram
ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ ہم ملائیشیا سے واپس پاکستان جانے کے بجائے تھائی لینڈ آگئے کیونکہ ہم نے ہوٹل کے دستاویزاتی کام اور تزئین و آرائش سے متعلق دیگر کام مکمل کروانے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ ماہ قبل ہی یہ ہوٹل خریدا ہے، ہمارا ہوٹل تین منزلوں پر مشتمل ہے جس کے فی الحال سارے کمرے بُک ہیں۔
ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ہمارے کاروبار کی برکت اور ترقی کے لیے دعا کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















