Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ کپور نےروہت شیٹی کیساتھ نئی فلم کی تصدیق کردی

بالی ووڈ کی خوبرو با صلاحیت اداکارہ کرینہ کپور خان نے ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ وہ روہت شیٹی کی اگلی فلم میں کام کررہی ہیں ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ کیا انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ کس کے لئے شوٹنگ کر رہی ہیں ؟۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کی روہت شیٹی کے ساتھ  یہ چوتھی فلم ہے اور اس وقت وہ حیدرآباد میں سنگھم اگین کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلم سنگھم اگین میں سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون بھی ایک پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گی، فلم میں اکشے کمار، اجے دیوگن، رنویر سنگھ اور شویتا تیواری بھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

واضح رہےکہ سنگھم 2011 میں ریلیز ہوئی تھی ، جس میں کاجل اگروال، اجے دیوگن اور پرکاش راج نے مرکزی کردار ادا کیے ۔

اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز آئی ، جس میں اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ کپور نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔

اب اگلے سال دیوالی کے موقع  پرسنگھم اگین سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ، جس کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں