Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلمیں فلاپ دیکھنا چاہتی تھی،گوری خان

 شاہ رخ خان کی اہلیہ اور نامور انٹیرئیر ڈیزائنر گوری خان آج اپنی 53 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان نے گوری خان سے  1991 میں شادی کی تھی ، ان کے تین بچے آریان خان، سہانا خان اور ابرام خان ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے راج کرنے والے شاہ رخ خان کو ’بالی ووڈ کا بادشاہ‘ اور’کنگ خان‘  بھی کہا جا تا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

بھارتی میڈیا پر گوری خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ کا فی وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتی تھیں کہ شاہ رخ خان کی تمام فلمیں فلاپ ہو جائیں۔

انٹرویو میں گوری خان نے اس کی وجہ بتاتے ہو ئے کہاکہ ان کی شادی کم عُمری میں ہوگئی تھی اورجب وہ شاہ رخ خان کے ساتھ  ممبئی آئیں تو یہاں آکر وہ زیادہ خوش نہیں تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

انہوں نے کہا کہ اُن کے لئے پہلی بار ممبئی آنا اور پھر شوبز کی دنیا وغیرہ، یہ سب کچھ نیا اور حیران کُن تھا، انہیں اپنے گھر کی بہت یاد آتی تھی، ممبئی آکر بالکل خوش نہیں تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

گوری خان نے مزید کہا کہ انہیں ایسا لگتا تھا کہ اگر فلمیں فلاپ ہوجائیں گی تو وہ دونوں واپس دہلی اپنے گھر چلے جائیں گے، لیکن شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہی بن گئے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ  7  ستمبر کو شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ‘جوان’ ریلیز ہوئی جو اب تک ناصرف باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے بلکہ اس نے دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ کا بزنس بھی کر لیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں