بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بین الاقوامی میگزین کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کا یہ فوٹو شوٹ ان کے مداحوں کو بے حد پسند آرہاہے ، سوشل میڈیا پر صارفین کی اکثریت نے انہیں “پیاری” اور “شاندار” قرار دیا۔
فوٹو شوٹ دیکھیں:
واضح رہےکہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
انہوں نے اس سال گال گیڈوٹ کی فلم ”ہارٹ آف اسٹون“ سے ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔
کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ رواں سال 28 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنی۔
اس فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے اپنی قابلِ تعریف پرفارمنس سے سب کے دل جیت لئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
