فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے آپریشن طوفان الاقصی کے دوران اسرائیل میں پھنسی بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا بحفاظت بھارت پہنچ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل سے بحفاظت ممبئی ایئرپورٹ پہنچ گئی ہیں جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کی گئی ہے۔
VIDEO | Bollywood actor Nushrratt Bharuccha arrives in Mumbai from Israel. She was in Israel when Hamas launched sudden attacks in the country days before. pic.twitter.com/MFIV3IETuG
— Press Trust of India (@PTI_News) October 8, 2023
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ نشرت بھروچا کو ایک کنیکٹنگ فلائٹ کے ذریعے اسرائیل سے بھارت واپس لایا گیا جبکہ اسرائیل سے بھارت پہنچنے پر اداکارہ کافی پریشان نظر آئیں۔
خیال رہے کہ نشرت بھروچا 39 ویں ‘حائفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ کے لیے اسرائیل گئی تھیں، اس فلم فیسٹیول میں اُن کی فلم ‘اکیلی’ کو منتخب کیا گیا تھا اور گزشتہ روز حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ وہیں پھنس گئی تھیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے آپریشن طوفان الاقصی کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا، کم از کم 5 ہزار راکٹ فائر کرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 250 اور 1100 سے زائد زخمی ہوگئے، حکام نے اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















