Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہد کپور کو فلم ‘کبیر سنگھ’ کرنے پر کس نے مجبور کیا؟

بالی وڈ کے نامور اداکار شاہد کپورکو جس شخصیت نے ہٹ فلم ’ کبیر سنگھ ‘ کرنے پر مجبور کیا تھا، انہوں نے اس کا نام سب کو بتا دیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے بتایاکہ ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے انہیں یہ کہہ کر منا لیا تھا کہ ’کبیر سنگھ ‘ ان کے لیے بہترین فلم ثابت ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

 شاہد کپورکا کہنا ہے کہ فلم کبیر سنگھ سے مجھے زیادہ اچھی توقعات نہیں تھی لیکن یہ ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

فلم کبیرسنگھ تیلگو فلم ’وانگا‘ کا ہندی ریمیک تھی جس میں وجے دیورا کونڈا اور شالنی پانڈے نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

شاہد کپور نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کبیرسنگھ اس لیے نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ انہیں لگتا تھا، جس طرح دیورا کونڈا نے اس کردار کو تیلگو فلم ’وانگا‘ میں پیش کیا تھا، انہیں نہیں لگتا تھا کہ وہ بھی ویسا ہی کردار ہندی ریمیک ’ کبیر سنگھ ‘ میں کر پائیں گے۔

واضح رہےکہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم کبیر سنگھ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہد کپور کے مدمقابل کیارا اڈوانی نے مرکزی کردار ادا کیا ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kabir Singh (@kabirsinghmovie)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں