Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کریتی سینن کا سیاہ لباس میں دلکش فوٹو شوٹ

بالی وڈ کی نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کریتی سینن فلموں کے ساتھ  ساتھ اپنی متاثرکن شخصیت اور انداز کیلئے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

کریتی سینن دنیا بھر میں موجود اپنے لاتعداد مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لئے اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک مرتبہ پھر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی آنے والی ایکشن فلم ’گنپتھ‘ کی تشہیری مہم کے لئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئرکیں۔

اس فوٹو شوٹ میں  دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ سیاہ رنگ کے مغربی طرز کے لباس میں کافی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

فوٹو شوٹ دیکھیں:

واضح رہےکہ کریتی سینن کی نئی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’گنپتھ‘ کا مکمل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس ایکشن سے بھرپور فلم میں ان کے ہمراہ  ٹائیگر شروف اورامیتابھ بچن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

یہ فلم دنیا بھرکے تھیٹرز میں 20  اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

ٹریلر دیکھیں:

اس فلم میں ٹائیگرشروف کے ساتھ  اداکارہ کریتی سینن کو پہلی مرتبہ ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

یہ فلمی جوڑی اس سے قبل سال 2014 میں ہٹ فلم ’ہیروپنتی‘ میں ساتھ جلوہ گر ہوئی تھی ، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں