Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راج کندرا کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور معروف کاروباری شخصیت، راج کندرا نے  اپنی زندگی پر مبنی فلم کا اعلان کردیا ہے جس کا عنوان  ‘UT 69’ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راج کندرا کے فحش فلموں کے کیس میں گرفتاری، جیل میں گزارے گئے دنوں اور ضمانت پر رہائی پر ایک فلم بنائی گئی ہے جس میں مرکزی کردار خود معروف کاروباری شخصیت نے ادا کیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raj Kundra (@onlyrajkundra)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم راج کندرا کی گرفتاری کے بعد آرتھر جیل میں ان کے ساتھ پیش آنے والے حالات کی عوام کے سامنے تصویر کشی کرے گی۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کاروباری شخصیت کی اپنی زندگی پر مبنی اس فلم کا اصل اور بنیادی مقصد راج کندرا اور خاندان کے نقطہ نظر سے درپیش مشکلات کو بیان کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق راج کندرا کی یہ فلم جس کا نام ‘UT 69’ ہے رواں سال 3 نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔

راج کندرا کو 19 جولائی 2021 کو ممبئی میں فحش مواد کی تیاری اور تقسیم کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، اور خواتین کی غیر مہذب نمائندگی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آرتھر جیل میں دو ماہ گزارنے کے بعد راج کو 20 ستمبر 2021 کو ضمانت مل گئی تھی۔

دو سال قبل فحش فلموں کے کیس میں گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والے راج کندرا ایک متنازع شخصیت سمجھے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے جب بھی کبھی میڈیا کے سامنے آتے ہیں تو اپنا چہرہ ڈھانپ کر رکھتے ہیں اور کسی بھی قسم کے بیان سے گریز کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں