Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کو 25 سال مکمل ہونے پر کرن جوہر نے اہم اعلان کردیا

بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے اپنی مقبول ترین فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کے متعلق اہم کا اعلان کردیا ہے جس پر شائقین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کو 25 سال مکمل ہونے والے ہیں اور کرن جوہر نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by B PRAAK (@bpraak)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معروف فلمساز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں فلم کے مشہور گانے ’تجھے یاد نہ میری‘ کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مشہور گانے کے اس ریمیک کو ’بی پراگ‘ اپنی آواز میں گائیں گے جو کہ جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کے اس اعلان سے جہاں سوشل میڈیا صارفین کا ایک حصہ پرجوش ہے، وہیں اکثریت کو گانے کے ریمیک کا خیال پسند نہیں آیا ہے۔

یہ گانا اصل میں الکا یاگنک، منپریت اختر اور ادت نارائن نے گایا تھا اور اس فلم کے گانے جتن-للت نے کمپوز کیے تھے جس کے بول سمیر نے لکھے تھے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں