Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بائیک چلاتی خواتین کی فلم ’دھک دھک‘ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا

بالی وڈ کی نامور اداکارہ تاپسی پنو کی پروڈیوس کردہ منفرد فلم ’دھک دھک‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم ‘دھک دھک’ کے  ٹریلر میں چار پرعزم خواتین کا تعارف کروایا گیا ہے جو اپنے خواب کی تکمیل کی خاطرموٹر سائیکل چلاتے ہوئے ’دہلی سے کھرڈونگ لا‘ تک کاغیر معمولی سفر کرتیں ہیں۔

ان خواتین کو بائیک چلا کر اپنے خواب اور منزل تک پہنچنے کےلئے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس فلم میں ان کی بھی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔

ٹریلر دیکھیں:

13 اکتوبرکو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں دیا مرزا، فاطمہ ثنا شیخ، رتنا پاٹھک شاہ اور سنجنا سانگھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ منفرد کہانی بیان کرتی اس فلم کا حصہ بننے کےلئے ان چاروں اداکاراؤں نے خصوصی طور پر موٹر سائیکل چلانا سیکھی۔

ٹریلر میں دیا مرزا، فاطمہ ثنا شیخ، رتنا پاٹھک شاہ اور سنجنا سانگھی کو کمال مہارت سے موٹر سائیکل چلاتے دیکھ کر ناصرف سب حیران رہ گئے بلکہ سوشل میڈیا پر صارفین کی اکثریت نے ان کی خوب حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version