Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی شادی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

تجربہ کار 78  سالہ بالی ووڈ اداکارہ اور آنجہانی سپراسٹار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی یادگار ویڈیو پوسٹ کی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

 گزشتہ روز سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی شادی کی سالگرہ تھی ، اس موقع پراداکارہ نے انسٹاگرام  پراپنی  دلیپ کمار کے ساتھ  شادی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

سائرہ بانو نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ ان تمام خیر خواہوں اور عزیز ترین دوستوں کی مشکور ہیں ، جنہوں نے ہمیشہ انہیں اور دلیپ کمار کو اس یادگار دن یاد رکھتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سائرہ بانو نے مزید لکھاکہ ان کی دلیپ کمار سے شادی ایک حقیقی ’سنڈریلا‘ کی کہانی تھی ! ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ ایک لڑکی اتنی خوش قسمت ہو جسے اس کے خوابوں کا شہزادہ مل جائے اور پھر اس کی  شادی بھی ہو جائے۔

واضح رہےکہ رواں سال جولائی کے مہینے میں سائرہ بانو نے انسٹاگرام  کے ذریعے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

  انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے آنجہانی شوہر دلیپ کمار کی یاد میں ایک تصویر شیئر کرکے پہلی پوسٹ کی تھی، جن کا شمار آج بھی ہندوستان کے سب سے بڑے سپراسٹار اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سائرہ بانو نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی یاد میں ان کا پسندیدہ اردو شعر بھی شیئر کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version