معروف پاکستانی گلوکار و اداکار شرافت علی خان بلوچ خوفناک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی میں گاڑی نہر میں گرنے سے لوک گلوکار شرافت علی بلوچ ،ان کے بھائی انوار علی سمیت7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ کے قریب گاڑی نہر میں گر گئی، جس سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نہر سے نکال لیا۔
گلوکار شرافت علی اور دیگر رات 2 بجے کے قریب میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ والا سے شادی کا پروگرام کر کے واپس گھر آ رہے تھے۔

معروف گلوکار شرافت علی خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں مفتی صید اللّٰہ نصیر نے پڑھائی اور آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
شرافت علی خان کی نماز جنازہ میں ہزاروں مداحوں، شاعر، فنکار اور ادبی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ شرافت علی خان بلوچ پاکستان کے ایک معروف لوک گلوکار تھے، جن کا تعلق میانوالی سے تھا، پنجابی اور سرائیکی زبان میں انہوں نے متعدد گیت گائے ہیں جنہیں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















