Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی فلم کا نام ‘ستارے زمین پر‘ ہے اور یہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘تارے زمین پر‘ کی تھیم سے ملتی جلتی ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Spice (@spicesocial)

ان کا کہنا تھا کہ ’تارے زمین پر‘ ایک جذباتی فلم تھی لیکن یہ نئی فلم آپ کو ہنسائے گی، یہ فلم آپ کو تفریح ​​فراہم کرے گی۔

اداکار عامر خان کے مطابق ’تارے زمین پر‘ انہوں نے ایک بچے کی زندگی بدلنے میں مدد کی تھی، لیکن ’ستارے زمین پر‘ میں اس سے الٹ ہوگا، 9 لڑکے جن کے اپنے مسائل ہیں وہ اداکار کی مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ 2007 میں عامر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘تارے زمین پر’ میں درشیل سفاری نے بچے ایشان اوستھی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ ڈسلیکسیا کا شکار تھا۔

Aamir Khan's Taare Zameen Par Co-Star Wants to Do More Films With Him

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں