Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سشمیتا سین بچوں کی حفاظت کیلئے ’ولن‘ بن گئیں

بالی ووڈ کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سشمیتا سین کرائم تھرلر ویب سیریز ’ آریا 3 ‘ میں اپنے بچوں کی حفاظت کےلئے خطرناک افراد سے لڑتے لڑتے خود ہی ’ولن‘ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک شاندار تقریب میں اس دلچسپ ویب سیریز’ آریا 3 ‘ کے ٹریلر کو جاری کیا گیا ، جس میں سشمیتا سین کی اداکاری اور منفی روپ کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 سشمیاتا سین نے انسٹاگرام پر ٹریلر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شروعات مجبوری سے ضرور ہوئی تھی، لیکن ختم میری منظوری سے ہوگی‘۔

’ آریا 3 ‘ کا ٹریلر دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

اس سے قبل اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک مختصرویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ 3  نومبر، شیرنی کے لوٹنے کا وقت آگیا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی سگار نہیں پیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں اس ویب سیریز میں سگار پیتے ہوئے ایک سین کو فلمانے میں 20 دن لگے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

انہوں نے مزید بتایا کہاکہ اس سیریز میں انہیں اپنے منفرد جرائم پیشہ خاتون کے کردار کی تیاری کے لئے بہت محنت کرنی پڑی ، جس میں ماہرانہ طریقے سے اسلحے کا استعمال اور سگار پینے کی مشق شامل تھی۔

واضح رہےکہ رواں سال مارچ کے مہینے میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا تھا ، جس کے بعد ان کی کامیاب انجیو پلاسٹی ہوئی۔

اداکارہ نے صحت یاب ہونے کے بعد مشکل ایکشن مناظر کی مشق کی اور آریا 3 کی شوٹنگ مکمل کروائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

 آریا 3 سیریز آریا 2 کا ہی تسلسل ہے جس میں ایک خاتون ( سشمیتا سین) کو اپنے بچوں کا دفاع کرنے کے لیے جرائم کی دنیا سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں