Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20 سال بعد کس فلم میں ساتھ نظر آئینگے؟

بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20 سال بعد کامیڈی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں ساتھ نظر آئیں گے۔

اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن نے نوے کی دہائی میں متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، جوکہ سب کی سب فلمیں ہٹ ثابت ہوئیں۔

ان کی فلمی جوڑی نے بالی وڈ کو بے شمار سپر ہٹ گانے بھی دئیے ہیں،جن میں ’تو چیز بڑی ہے مست مست‘ اور ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ آج بھی سنے اور پسند کیے جاتے ہیں۔

اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن نے ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں ساتھ کام کرنے کے لئے رضا مندی کا اظہار کردیا ہے جوکہ ایک ایڈونچر کامیڈی فلم ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اکشے کمار نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر 24 اداکاروں پر مشتمل ایک میوزک ویڈیو پوسٹ کرکے فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا اعلان کیا۔

بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم فی الحال پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے ، جسے اگلے سال  دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس فلم میں اکشے کمار ،سنجے دت، سنیل شیٹی، ارشد وارثی، پاریش راول، جانی لیور، راجپال یادیو، تشار کپور، شریاس تلپڑے، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، دلیر مہندی، میکا سنگھ، راہول دیواور مکیش شامل ہیں۔

اس کے علاوہ تیواری، شریب ہاشمی، انعام الحق، ذاکر حسین، یشپال شرما، اداکارہ روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، جیکولین فرنینڈس، دیشا پٹانی اور ورہی کودوارا بھی جلوہ گر ہوں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں