Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیجنڈری پاکستانی اداکار کی اہلیہ انتقال کرگئیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں.

پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد آج شام خالق حقیقی سے جاملی ہیں جس کی تصدیق ان کے بیٹے عادل مراد نے بھی کردی ہے۔

وحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بتایا کہ ان کی والدہ آج شام 13 اکتوبر کو کراچی میں انتقال کرگئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 14 اکتوبر کو بعد نماز عصر یثرب امام بارگاہ فیز 4 کراچی میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین چانڈیو قبربستان میں ہوگی۔

دوسری جانب صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محمد اویس کا کہنا تھا کہ سلمیٰ مراد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پرانی ممبر تھیں اور وہ نہایت نفیس خاتون تھیں جن کے ساتھ اکثر ادبی میلوں میں ملاقات کا سلسلہ رہتا تھا۔

صدر آرٹس کونسل نے کہا کہ سلمیٰ مراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، میں اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ’’دعا ہے کہ اللہ پاک سلمیٰ مراد کے درجات بلند کرے اور ان کے بچوں کو صبر دے، آمین‘‘۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں