ٹائیگر 3 کے بعد بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنی اگلی فلم کی تیاری کر رہے ہیں جس میں وہ ایک محب وطن افسر کا کردار ادا کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کی اگلی فلم حب الوطنی پر مبنی ہے اور اسی مقصد کے لئے وہ خود کو جسمانی طور پر تیار کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے کافی عرصے بعد ایک ایسی فلم کرنے کا انتخاب کیا ہے جس میں وہ کچھ الگ نظر آئیں گے جس کے لئے وہ کافی سخت جم ٹریننگ بھی کر رہے ہیں اور اپنے کھانے پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
یہ فلم، 1988 میں مالدیپ میں ہونے والی بغاوت پر مبنی ہے جس کے دوران، ہندوستانی فوج نے مالدیپ کے ایک گروپ کی طرف سے تاجر عبداللہ لطوفی کی قیادت میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا اور سلمان خان اس فلم میں مشن کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔
دوسری جانب اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی خاتون کے کردار کے لئے تلاش جاری ہے جو کہ ممنکہ طور پر سمانتھا ہوسکتی ہیں، اس کے علاوہ فلم کی مکمل کاسٹ کے لئے ناموں کو فائنل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس فلم کے عنوان کے متعلق ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے لیکن اس کی شوٹنگ کا آغاز سال 2024 میں ہوگا جس کی ہدایت کاری وشنو وردھن کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















