Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ بھٹ کا اپنے مداحوں کے لئے اہم مشورہ

عالیہ بھٹ، جنہوں نے فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں اپنی اداکاری سے دھوم مچائی تھی، آج ایک یوتھ آئیکون کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے مداحوں کو زندگی کے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

اداکارہ نے غلطیوں اور ناکامی کو قبول کرنے کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ اختلاف رائے، قابل اعتراض فیشن انتخاب، اور غلطیاں ہونا فطری بات ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

اس کے علاوہ انہوں نے ضرورت پڑنے پر معافی مانگنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں شاندار ڈیبیو کرنے والی عالیہ بھٹ نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں ‘ہائی وے’، ‘راضی’، ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ شامل ہیں اور آج وہ اس  انڈسٹری کی سب سے زیادہ قابل قدر اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

اس کے علاوہ اداکارہ نے فلم ہارٹ آف اسٹون کے ساتھ ہالی ووڈ میں شاندار ڈیبیو کیا ہے اور اب وہ بطور پروڈیوسر بھی ایک پراجیکٹ کر رہی ہیں جس کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں