Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار گھر کے اندر موبائل فونز رکھنے کی اجازت

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا نیا سیزن 15 اکتوبر سے شروع ہونے جا رہا ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا پر مسلسل تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔

بگ باس کا ہر نیا آنے والا سیزن پچھلے سیزن سے مختلف ہوتا ہے، اسی لیے اس بار بھی رئیلیٹی شو میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بگ باس کے گھر میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا تک امیدواروں کی رسائی نہیں ہوتی، لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔

بگ باس سے متعلق تمام تفصیلات شیئر کرنے والے ایکس کے پیج ‘بگ باس تک’ نے اپنے مصدقہ اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ 17 ویں سیزن میں موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

موبائل استعمال کرنے کی اجازت تمام امیدواروں کو نہیں بلکہ چند ایک کو ہوگی جو کہ مخصوص ٹاسک بخوبی سرانجام دیتے ہوئے جیتے گا۔

موبائل استعمال کرنے پر امیدوار اپنے متعلق جان سکیں گے اور یہ چیز انہیں اپنا گیم پلان بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ بگ باس 17 کا پریمیئر 15 اکتوبر کی شب کو ہوگا جس میں معروف بھارتی اداکار و اداکارائیں شرکت کریں گی جبکہ اس بار بھی ہر سال کی طرح شو کی میزبانی بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں