Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف فلم ڈائریکٹر کو اہلیہ سمیت قتل کردیا گیا

ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کو گھر میں قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے ایرانی ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کو قتل کیا۔

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ ایرانی فلم ڈائریکٹر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر چاقو سے حملے کی دھمکی ملنے کی شکایت کی تھی۔

فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی نے اپنے کیرئیر کے دوران بہت سے ایوارڈز حاصل کیے، جن میں 1998 میں شکاگو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے سلور ہیوگو اور 1993 میں سان سیباسٹین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن سی شیل شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں