Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دی بکنگھم مرڈرز میں کرینہ کپور کے کردار پر ایک نظر

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے ہنسل مہتا کی فلم دی بکنگھم مرڈرز میں اپنے کردار کی تفصیل پیش کی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرینہ کپور خان کی فلم دی بکنگھم مرڈرز کا پہلا پریمیئر بی ایف آئی لندن فلم فیسٹیول میں 14 اکتوبر کو ہوا جس میں اداکارہ نے جسمیت بھمرا کا کردار ادا کیا ہے۔

 

اداکارہ نے حال ہی میں فلم میں اپنے کردار، جسمیت بھمرا کی ایک جھلک پیش کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی ہے۔

 پوسٹ میں، اداکارہ نے فلم میں اپنے کردار کو بیان کرتے ہوئے جوش و خروش کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ گزشتہ 23 سالوں سے اس کی منتظر تھیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کردار کے ساتھ اپنے تعلق کی بھی وضاحت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسیم اروڑہ، راگھو راج کاکر، اور کشیپ کپور کی مشترکہ طور پر تحریر کردہ اور ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے جس میں کرینہ کپور شریک پروڈیوسر ہیں۔

 

کرینہ کپور خان نے حال ہی میں فلم جانے جان سے او ٹی ٹی پر شاندار ڈیبیو کیا جسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔

سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم میں اداکارہ کو ایک غیر معمولی کردار کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں