Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنگنا رناوت کی فلم ’تیجس‘ کا پہلا گانا جاری کر دیا گیا

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت کی ایکشن سے بھرپور فلم ‘تیجس’ کا پہلا گانا ’ جان دا‘ جاری کر دیا گیا ہے۔

کنگنا رناوت نے اس گانے کو انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ ہے عشق جسے آسمان دا، جان دا‘۔

گانا دیکھیں:

27  اکتوبر 2023  کو ریلیزہو نے والی اس فلم میں کنگنا رناوت نے ایئرفورس پائلٹ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم کی کہانی بھارتی فضائیہ کی بہادر پائلٹ ’تیجس گِل‘ کے غیر معمولی سفر کے گرد گھومتی ہے۔

سرویش میوارا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر میں  فلائنگ سوٹ میں ملبوس کنگنا رناوت کو ایئر فورس اسٹیشن سے ٹیک آف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریلر دیکھیں:

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version