Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اروشی روٹیلا کا 24 قیراط سونے کا آئی فون چوری ہو گیا

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم آنے والی بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا اپنے قیمتی ترین آئی فون سے محروم ہو گئیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کی ، جس میں انہوں نے میچ کے دوران احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے قیمتی ترین موبائل فون کے گم ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اروشی روٹیلا نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ’گزشتہ روز نریندرمودی اسٹیڈیم میں ان کا 24 قیراط سونے کا آئی فون گم ہوگیا ہے، اگر کسی کو ملے یا اس حوالے سے کسی کے پاس کوئی معلومات ہو تو مجھ سے رابطہ کریں ۔

پوسٹ دیکھیں:

 اروشی روٹیلا کی اس پوسٹ کے بعد کچھ صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے جبکہ کچھ نے ان سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق احمد آباد پولیس نے اس حوالے سے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ سے آئی فون کی تفصیلات معلوم کی ہیں۔

واضح رہےکہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا 12 واں میچ کھیلا گیا تھا، جسے ایک لاکھ سے زائد شائقین نے براہ راست دیکھا۔

 اس میچ میں میزبان ٹیم بھارت نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرین شرٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی۔

ماضی میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹااسٹوریز شیئر کی تھیں، جن پر دونوں ممالک ( پاکستان اور بھارت) میں لاتعداد میمز وائرل ہوئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version