Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بپاشا باسو نے ’خود اعتمادی‘ کا مظاہرہ کرکے سب کے دل جیت لئے

بالی وڈ کی نامور اداکارہ بپاشا باسو نے طویل عرصے کے بعد خود اعتمادی سے ماڈلنگ کرکے سب کے دل جیت لئے۔

بپاشا باسو گزشتہ سال ایک پیاری سی بیٹی کی ماں بنی ہیں ، جس کے بعد انہوں نے اپنے بڑھے ہوئے جسمانی وزن کی وجہ سے شوبز کی دنیا سے عارضی طور پر دوری اختیار کر لی تھی ۔

گزشتہ روز انہوں نے لکمی فیشن ویک میں سرخ لباس پہن کر ریمپ پر واک کی ، جس میں ان کی خوداعتمادی اور پر وقار شخصیت دیکھ کر  سب نے انہیں بے حد سراہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کچھ صارفین نے انہیں ’موٹی‘ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی اکثریت نے ان کا دفاع کیا اور ان کی خوبصورت مسکراہٹ اور خوداعتمادی کی بے حد تعریف کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

یہ بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا نے بپاشا باسو کو ’بہادر ماں‘ قرار دیدیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

واضح رہےکہ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کی شادی کے چھ سال بعد 2022  میں پہلے بچے (بیٹی دیوی) کی پیدائش ہوئی تھی۔

حال ہی میں بپاشا باسو نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی بیٹی دیوی کی پیدائش کے 3 ماہ بعد دل کی سرجری ہوئی تھی کیونکہ اس کے دل میں پیدائشی طور پر دو سوراخ تھے۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں