Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ ’ٹائیگر کا میسج‘ سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا چکا ہے اور اب اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا جس سے شائقین کے جوش و خروش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 

ٹریلر میں سلمان خان کو ٹائیگر کے طور پر دیکھا گیا ہے جو کہ اپنے ملک اور خاندان کی حفاظت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ کترینہ کیف زویا کے کردار میں ٹائیگر کے ساتھ اپنی بہترین کیمسٹری کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں۔

ٹریلر میں عمران ہاشمی کی طرف سے ادا کیے گئے مخالف کردار کی بھی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

ایکشن ​​سے بھرے اس 2 منٹ اور 51 سیکنڈ کے ٹریلر کے ساتھ ٹائیگر 3 کے حوالے سے شائقین کی توقعات بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

ٹریلر کے ساتھ ہی اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جو کہ 12 نومبر 2023 ہے ۔

دوسری جانب شائقین کی جانب سے فلم کی کہانی، اس کے ٹریلر کو خوب پزیرائی حاصل ہوئی ہے جبکہ کچھ صارف نے ٹریلر میں ٹائیگر کو کسی کو فون کرتے اور اس سے مدد مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں، مجھے ایک مشن کے لیے آپ کی ضرورت ہے۔ را کے لیے نہیں، یہ ذاتی ہے۔

صارفین کے مطابق ٹائیگر  جسے مدد کے لئے بلاتا ہے وہ پٹھان ہے جس کا نام ٹریلر میں واضح نہیں کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں