Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان نے رومانوی فلمیں نہ کرنے کی وجہ بتادی

بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کو رومانوی فلموں کا بادشاہ کہا جاتا ہےلیکن اب وہ صرف ایکشن فلمیں کرکے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اداکارہ رانی مکھرجی اور فلمساز کرن جوہر کے ہمراہ بلاک  بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی سلور جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس مو قع پر شاہ رخ خان نے اپنے منفرد انداز میں اس فلم کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اس فلم کا ہماری زندگی اور دل میں بہت اہم مقام ہے، یہ بات آپ لوگوں کی سمجھ میں پوری طرح نہیں آئے گی ، کیونکہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

انہوں نے اسی دوران محبت کی کہانی پر مبنی فلم  کرنے کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پتہ نہیں اب وہ رومانوی فلم کریں یا نہ کریں۔

ان کے اس جواب پر وہاں موجود حاضرین نے شدید ردعمل دیا جس پر شاہ رخ خان نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’رومانوی فلمیں اب انڈسٹری کے جوان بچے کریں ‘۔

ویڈیو دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

واضح رہےکہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی۔

اس فلم میں سپراسٹار شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایاتھا کہ انہیں فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ وہ مسلسل فلاپ فلموں کی وجہ سے  اس فلم میں ’ ٹینا‘ کا مختصرکردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھیں ، تاہم انہیں آج بھی اس فلم کو چھوڑنے کا بہت افسوس ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں