Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایسی فلم جو آپ کو اپنی کہانی محسوس ہوگی

کیا آپ کو کبھی کوئی فلم دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ وہ آپ کیلئے ہی بنی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو ایسی فلم کے بارے میں بتائیں گے۔

ہالی وڈ فلم گڈ ول ہنٹنگ کو دیکھ کر بیشتر افراد کو ایسا محسوس ہوا جیسے وہ انہی کیلئے بنی ہے۔

1997 میں ریلیز ہونے والی فلم میں روبن ولیم ، بین ایفلک اور میٹ ڈیمن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس کی کہانی بھی بین ایفلک اور میٹ ڈیمن نے مشترکہ طور پر تحریر کی تھی جو اس وقت فلمی دنیا کے معروف نام نہیں تھے۔

اس فلم کو 9 کیٹیگریز میں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور یہ 2 ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ روبن ولیمز کو معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بین ایفلک اور میٹ ڈیمن نے فلم کے اسکرین پلے پر ایوارڈ مشترکہ طور پر اپنے نام کیا۔

 

یہ فلم بین ایفلک اور میٹ ڈیمن نے تحریر کی تھی / اسکرین شاٹ

 

پلاٹ

یہ ایک ریاضی کے ایسے ماہر ول ہنٹنگ کی کہانی ہے جو ریاضی کے مشکل ترین مسائل تو حل کرلیتا ہے مگر ایم آئی ٹی میں صفائی کا کام کرتا ہے۔

مگر پھر اسے ایک پولیس اہلکار کو مارنے پر جیل بھیج دیا جاتا ہے مگر اس کی صلاحیتوں سے متاثر پروفیسر اسے پیرول پر رہا کراتا ہے اور ماہرین نفسیات کے پاس لے کر جاتا ہے مگر وہ ان کے قابو میں نہیں آتا۔

 

روبن ولیمز اور میٹ ڈیمن / اسکرین شاٹ

 

اس کے بعد پروفیسر اسے اپنے ایک دوست ماہر نفسیات ڈاکٹر سین میگوائر (روبن ولیمز) کے پاس لے جاتا ہے۔ ول ہنٹنگ کی طرح ڈاکٹر سین کی پرورش بھی مشکل حالات میں ہوئی تھی اور پروفیسر کا خیال ہوتا ہے کہ نوجوان کی مدد کرنے سے ڈاکٹر سین کو خود بھی زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

اس طرح ڈاکٹر سین اس نوجوان کو سیدھی راہ پر لاتا ہے اور اسے سیکھاتا ہے کہ اس نے اپنے اردگرد جو درد کی دیواریں بنا رکھی ہیں وہ اسے تحفظ نہیں فراہم کر سکتیں۔

مگر یہ سب کیسے ہوتا ہے؟ اس کیلئے آپ کو فلم دیکھنی ہو گی۔

 

اس کی کہانی دلوں کو چھو لینے والی ہے / اسکرین شاٹ

 

دراصل یہ فلم لوگوں کے اندر زندگی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے دوسروں کا تعاون حاصل کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے جس سے وہ ایسے کام بھی کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں جس کا کبھی انہوں نے خیال بھی نہیں کیا ہوتا۔