Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حریم شاہ کا بھارتی کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا دعویٰ؛ سوشل میڈیا پر طوفان برپا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرکے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

تاہم اب اس حوالے سے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ معتبر ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کرنے کے لیے کالے جادو کے ماہر کارتک چکرورتی کی خدمات حاصل کی ہیں‘۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کی تحقیقات کی جائے، یہ ناقابل قبول ہے ‘۔

واضح رہے کہ پاکستان کا 192 رنز کا ہدف بھارت نے 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنایا، روہت شرما نے 63 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ شاندار بولنگ پر جسپریت بمراہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں