Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹار کے بیٹے جیسی زندگی نہیں گزاری، والدہ نے پرورش میں بہت محنت کی ہے، اذان سمیع خان

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ میں نے کسی بزنس مین یا پاپ اسٹار کے بیٹے جیسی زندگی نہیں گزاری، والدہ نے میری پرورش میں بہت محنت کی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اذان سمیع خان نے بتایا کہ میں 22 سال کا تھا جب میری بیٹی پیدا ہوئی، میں اس وقت موٹاپے کا شکار تھا، میرا وزن 140 کلو گرام سے بھی زیادہ تھا، میں نے اسٹور سے اپنے لیے ٹراؤزر خریدنا چھوڑدیے تھے، میری الماری میں صرف شلواریں تھیں کیونکہ مجھ پر کچھ بھی فٹ نہیں ہوتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

ان کا کہنا تھا کہ چاہے میں خوش ہوں یا اداس ہوں، میری پہلی خواہش ہوتی تھی کہ میں اکیلے کمرے میں بیٹھ کر صرف کھاتا رہوں، یہ بہت عام بیماری ہے جس کے بارے میں ہم بات نہیں کرتے، لیکن بیٹی پیدا ہونے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اپنے آپ کو بدلنے کی ضرورت ہے ورنہ کہا جاتا ہے کہ ایسی حالت میں دل کا دورہ بھی پڑسکتا ہے۔

اپنے والد اور نامور گلوکار عدنان سمیع خان کے ساتھ خراب تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اذان سمیع خان نے کہا کہ والد کے ساتھ میرے اچھے تعلقات نہیں تھے، میں نے انہیں پانچ سال کی عمر سے لے کر 14 سال کی عمر تک نہیں دیکھا، پھر جب میں 14 سال کا تھا تو وہ میرے ساتھ ڈیڑھ سال تک رہے، پھر میں نے مزید 13 سال تک ان کا چہرہ نہیں دیکھا، اور اب میں نے انہیں ایک ماہ قبل دیکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

انہوں نے کہا کہ میں نے 15 سال کی عمر سے 29 سال کی عمر تک اپنے والد کو نہیں دیکھا، اپنے والد کو جانے بغیر موسیقی واحد چیز تھی جس کے ذریعے میرا ان سے رابطہ قائم ہوا، اس لیے جب میں میوزک بناتا ہوں تو مجھے ایسے لگتا ہے جیسے والد میرے ساتھ ہیں۔

گلوکار کے مطابق جب میں بھارت میں اپنے والد کے ساتھ رہ رہا تھا تو میرے ذہن میں خیال آیا کہ ٹھیک ہے میں اپنے والدین کے درمیان مسائل کو سمجھ سکتا ہوں لیکن میں نے آج تک ایک فیملی جیسا ماحول اپنے گھر میں نہیں دیکھا، میں نے کسی بزنس مین یا پاپ اسٹار کے بیٹے جیسی زندگی نہیں گزاری، والدہ نے میری پرورش میں بہت محنت کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

واضح رہے کہ اذان سمیع خان عدنان سمیع خان کے بڑے بیٹے ہیں جو انہیں اداکارہ زیبا بختیار سے ہیں، عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1993 میں شادی کی تھی، بعد ازاں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں