Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مس ورلڈ اُمیدوار 26 برس کی عُمر میں چل بسیں

2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنے والی سابقہ مس ورلڈ اُمیدوار شیریکا ڈی آرماس 26 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ مس ورلڈ اُمیدوار اور بیوٹی کوئین شیریکا ڈی آرماس گزشتہ دو برس سے سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں، تاہم وہ 13 اکتوبر کو انتقال کرگئیں۔

 بیوٹی کوئین شیریکا ڈی آرماس 26 سال کی عمر میں چل بسیں : فوٹو ویب ڈیسک

شیریکا ڈی آرماس کے بھائی میک ڈی آرماس نے اپنی بہن کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بہن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شیریکا نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ماڈلنگ کے اپنے شوق کے بارے میں بتایا تھا کہ میں ہمیشہ سے ماڈل بننا چاہتی تھی، چاہے وہ بیوٹی ماڈل ہو، اشتہاری ماڈل ہو، یا کیٹ واک ماڈل۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے فیشن سے متعلق ہر چیز پسند ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میری طرح کی ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی طرح مس یونیورس میں شرکت کا موقع حاصل کرلے۔

واضح رہے کہ شیریکا ڈی آرمس نے چین کے شہر سانیا میں منعقدہ 2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں حصہ لیا تھا، وہ ٹاپ 30 اُمیدواروں میں جگہ نہیں بنا سکی تھیں لیکن اس کے باوجود بھی اُنہوں نے اپنی خوبصورتی، لمبے قد اور پُرکشش شخصیت کی بنا پر خوب تعریفیں سمیٹی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں