Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کی سلور جوبلی کے موقع پر اداکارہ کاجول کا نیا انداز

بھارت کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کو 25 سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس موقع پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کاجول نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم کی سلور جوبلی کے موقع پر اداکارہ نے خود کو ’انجلی‘ کے طور پر پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے فلم سے جڑی یادوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے جذبات کو بھی قلم بند کیا ہے۔

دوسری جانب کرن جوہر نے بھی کچھ کچھ ہوتا ہے کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی محبت اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

رپورٹ کے مطابق 15 اکتوبر کو، شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کرن جوہر نے 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم کی زبردست کامیابی کا جشن منانے کے لیے منعقدہ خصوصی اسکریننگ تقریب کا دورہ کیا جس میں کاجول شرکت نہیں کر سکیں۔

اس موقع کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں سے ایک میں رانی مکھرجی کو کرن جوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

ایونٹ کی ایک اور ویڈیو میں کرن جوہر کو شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے اور ان کا شکریہ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

اس فلم میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی کو ایک محبت کے تکون میں دکھایا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں