عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حال ہی میں عاطف اسلم نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسرائیلی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا۔
View this post on Instagram
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع کا غم ہے، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہوجائیں۔
عاطف اسلم نے مزید لکھا کہ فلسطین میں زخمیوں کے علاج اور قیامِ امن کے لیے دعا گو ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی جبکہ 9 ہزار 700 افراد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچُکے ہیں۔
فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی افواج کی مشتعل ہوکر ہفتے سے غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















