بالی وڈ کی نامور پر کشش اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے رومانس کرنا شاہ رخ خان سے سیکھا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اداکارہ رانی مکھرجی اور فلمساز کرن جوہر کے ہمراہ اپنی بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی سلور جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس مو قع پر رانی مکھرجی نے کہاکہ انہیں رومانس کرنا شاہ رخ خان نے سکھایا ہے اور ان سے بہتر رومانس کوئی نہیں کر سکتا۔
شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ جب وہ ( شاہ رخ خان) کہتے ہیں کہ فلموں میں اب نوجوان اداکاروں کو رومانس کرنے دیں تو انہیں نہیں لگتا کہ کوئی شاہ رخ خان جیسا رومانس بڑی اسکرین پر کر سکتا ہے۔
کنگ آف رومانس شاہ رخ خان نے کہاکہ اس فلم کا ہماری زندگی اور دل میں بہت اہم مقام ہے، یہ بات آپ لوگوں کی سمجھ میں پوری طرح نہیں آئے گی ، کیونکہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے اسی دوران محبت کی کہانی پر مبنی فلم کرنے کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پتہ نہیں اب وہ رومانوی فلم کریں یا نہ کریں۔
ان کے اس جواب پر وہاں موجود حاضرین نے شدید ردعمل دیا جس پر شاہ رخ خان نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’رومانوی فلمیں اب انڈسٹری کے جوان بچے کریں ‘۔
ویڈیو دیکھیں:
View this post on Instagram
واضح رہےکہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی۔
اس فلم میں سپراسٹار شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















