Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹائیگر 3 : فلم کے پوسٹر میں ولن عمران ہاشمی سب کی توجہ کا مرکزبن گئے

بالی وڈ کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’ٹائیگر 3‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس جاری کردہ پوسٹر میں فلم کی مرکزی کاسٹ کو دیکھا یاگیا ہے، جس میں ولن عمران ہاشمی کا متاثر کن انداز سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

ولن عمران ہاشمی:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

اس سے قبل سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے فلمی کردار’ ٹائیگر‘ کے روپ کو دنیا بھرمیں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

اس کے علاوہ فلم ٹائیگر 3 کی جاسوس خاتون ’زویا‘ کی بھی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی، جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اس پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کترینہ کیف اپنے فلمی کردار زویا کا روپ دھارے ایکشن کرتی نظر آرہی ہیں۔

کترینہ کیف خاتون جاسوس ’زویا‘ کا کردار ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بھی باکمال انداز سے ادا کرکے داد وصول کر چکی ہیں۔

 اب ان کے کروڑوں مداح انہیں ٹائیگر 3  میں بھی سلمان خان کے ہمراہ ایکشن کرتے دیکھنے کے لئے فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائیگر 3  دنیا بھر میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر 12  نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

ٹائیگر 3  کا ٹریلر دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں