بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار راج کمار راؤ نے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کی کچھ چیزیں چرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں راج کمار راؤ سے میزبان نے پوچھا کہ اگرانہیں کبھی موقع ملے تو وہ شاہ رخ خان کی کون سی چیز چرائیں گے؟
اس دلچسپ سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہاکہ وہ شاہ رخ خان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ فلم ’دل سے‘ کے سپر ہٹ گانے’چھائیاں چھائیاں ‘ میں انہوں نے جو سرخ رنگ کی جیکٹ پہنی تھی وہ کہاں رکھی ہوئی ہے، اسے چرانا چاہتا ہوں۔
View this post on Instagram
جب راج کمار سے یہی سوال سپر اسٹار سلمان خان کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ سلمان خان کے پاس ہرقسم کی بہترین جینز کا کلیکشن ہے تو وہ ان میں سے اپنی پسندیدہ جینز چرائیں گے ۔
واضح رہےکہ راج کمار راؤ کی رواں سال کرائم کامیڈی ویب سیریز ’گنز اور گلاب‘ ریلیز ہوئی تھی ، جس میں انہوں نے منفی کردار ادا کیا تھا۔
View this post on Instagram
آج کل راج کمار نامور فلمساز امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر کامیڈی فلم سٹری 2 میں اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اس کے علاوہ راج کمار راؤ اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ نامی فلم بھی کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















