Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا پڈوکون نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لئے

بالی وڈ کی صف اول کی پر کشش اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی متاثرکن شخصیت اور انداز کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون اپنی شوبز مصروفیات کے باوجود اپنے لاتعداد مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لئے اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ انہوں نے ہریتک روشن کے ساتھ آنے والی اپنی نئی  فلم ’فائٹر‘ سے متاثر ہوکر سیاہ شرٹ ، نیلی پینٹ اور بوٹ پہنے ہوئے ہیں۔

اس موقع پرانہوں نے ریسٹورنٹ کے باہرموجود افراد اور فوٹو گرافرز کا مسکرا کر خیر مقدم کیا اور خوشگوار موڈ میں تصاویر کھینچوا کر وہاں سے رخصت ہو گئیں۔

ویڈیو دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم ’سنگھم اگین‘ میں ایک بہادر خاتون پولیس آفیسر کا اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر فلم سنگھم اگین کے اپنے  متاثر کن کردار پولیس آفیسر ’شکتی شیٹی‘ کا تعارفی روپ بھی شیئر کیا ہے۔

اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر ناصرف وائرل ہوگئی ہے بلکہ  دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداحوں کے ساتھ ساتھ  بالی وڈ کے اداکار اور اداکارائیں بھی ان کے اس انداز کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں