Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اچھی انگریزی نہ بولنے پر اعلیٰ طبقے کے لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، عفت عمر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ انہیں اچھی انگریزی نہ بولنے پر اعلیٰ طبقے کے لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ عفت عمر نے بتایا کہ میں نے محض 16 برس کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، میں نے اتنی کم عمر میں ماڈلنگ کی، میں سچ بولنے سے نہیں گھبراتی، مجھے جو بہتر لگتا ہے وہ میں کہہ دیتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

انہوں نے کہا کہ بطورِ اداکارہ کراچی میں کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا، مجھے اچھی انگریزی نہ بولنے اور پنجابی لہجے کی وجہ سے کچھ اعلیٰ طبقے کے لوگوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجابی لہجے کی وجہ سے مجھے حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا، پنجابی لہجے کی وجہ سے لوگ میرا مذاق اُڑاتے تھے جبکہ سیٹ پر لوگ مجھے پنجو  کہتے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں