Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف ٹک ٹاکر ڈولی بڑی مشکل میں پھنس گئیں

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈولی بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشین سعید عرف (ڈولی) کے ذمے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس واجب الاادا ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nausheen Saeed (@dollyofficial1)

پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھاری ٹیکس قرضوں کی ادائیگی میں ناکامی پر ڈولی کا بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیا ہے۔

ڈولی نے ٹک ٹاک پر بے پناہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی ہے، اب خود کو اپنے ٹیکس بقایا جات پر حکام کے ساتھ قانونی جنگ میں الجھی ہوئی ہے۔

پی آر اے نے حکومت کی جانب سے کام کرتے ہوئے اُن کا اکاؤنٹ ضبط کر لیا ہے اور واجب الادا ٹیکس کی رقم کی وصولی کے لیے ابتدائی قدم کے طور پر 44 لاکھ روپے کامیابی سے جمع کیے ہیں۔

پی آر اے نے واضح کیا ہے کہ وہ ان کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کرنے سے باز نہیں آئیں گے۔

ڈولی کو اپنی ٹیکس کی ذمہ داری طے کرنے کے لیے متعدد نوٹس بھیجے گئے تھے لیکن وہ بار بار ادائیگی کے شیڈول پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔

ٹک ٹاکر کے اکاؤنٹ کا منجمد ہونا اُن کی مسلسل عدم ادائیگی کا نتیجہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nausheen Saeed (@dollyofficial1)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں